• news

چین / سیٹلائیٹ اماراتی سفارتخانہ‘ افغانستان میں دوبارہ کھل گیا‘ مستحکم تعلقات چاہتے: طالبان 

کابل (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔ ترجمان طالبان کے مطابق یو اے ای نے مثبت قدم اٹھایا ہے۔ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ میں بچوں کے فنڈ  کے ادارے یونیسیف نے بیان میں کہا ہے کہ اس سال افغانستان میں بچوں کا عالمی دن نہیں منایا گیا۔ افغانستان میں غذائی قلت سے دس لاکھ  بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ غذائی قلت کا شکار لاکھوں بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن