• news

 بھارت چین کے مقابلے میں شمالی اور مشرقی سرحد پر S-400  روسی میزائل سسٹم  نصب کرے گا 

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت چین کے مقابلے میں شمالی اور مشرقی سرحد پر S-400  روسی میزائل سسٹم  نصب کرے گا ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوستان سال 2022 تک شمالی اور مشرقی سرحد پر S-400 میزائل سسٹم کے کم ازکم دو فوجی ٹیم تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جدید میزائل سسٹم کے ذریعہ ہندوستانی فوج  سرحد پرچینی فوج  کی صلاحیت کی برابری کرسکے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پتن  کے قریبی تعلقات کے سبب ہندوستان کو دو S-400 میزائل سسٹم کم وقت میں مل گئے ہیں۔ وہیں ولادیمیر پتن بھی 6 دسمبر کو ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔، ماسکو میں سفارتی  زرائع  نے بتایا کہ S-400 سسٹم کے ایڈوانس ایلیمنٹس ہندوستان کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ وہیں گہرائی تک کام کرنے کے اہل رڈار بھی آئندہ ماہ ڈیلیور ہونے جا رہے ہیں۔ دراصل، چین کی فوج نے لداخ اور اروناچل پردیش میں حقیقی کنٹرول لائن کے پاس اسی روسی تکنیک سے لیس میزائل سسٹم کو تعینات کیا ہے۔ ایسے میں ہندوستان سرحد پر اپنی فوجی طاقت میں توازن بناسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق، دو S-400 سسٹم 2022 کی شروعات تک آپریٹ ہوسکیں گے۔ روس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی ہندوستانی فوج کی دو ٹیمیں S-400 سسٹم کی ٹریننگ کے لئے تیار ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ یہ دشمن کے علاقے میں 400 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔ ہندوستانی سرزمین پر S-400 سسٹم کے تعینات ہونے کے ساتھ ہی مودی حکومت بھی چینی میزائل اور فضائیہ کو جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ ایک سسٹم کو اترپردیش میں تعینات کیا جائے گا، جو لداخ میں دو محاذ پر کام کرے گا۔ کیونکہ گہرائی تک کام کرنے والے رڈار پر ہندوستان کو ہدف بناکر داغی گئی میزائل یا حملے کا جواب دینے کے لئے تیار رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن