• news

دسمبر تک پنجاب کے  15 ملین افراد کو پینے کا صاف پانی ملے گا: گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے مزید10 منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر تک پنجاب کے 15ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا۔ حکومت فنڈز فراہم کر ے تو صوبہ بھر میں سیوریج کا نظام بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی درست کر نے کیلئے تیار ہے۔ کسی سیاسی تفر یق کے بغیر پنجا ب کے شہروں اور دیہاتوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا میری زندگی کا مشن ہے۔ وہ ہفتہ کے روز چکوال کے علاقہ بلکسر اور تھوہا بہادر سمیت دیگر 16سے زائد دیہاتی علاقوں کو پینے کے صاف پینے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی، ایم این اے ذوالفقار علی، ایم این اے فوزیہ بہرام، صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، ایم پی اے سردار آفتاب اکبر، ضلعی صدر تحر یک انصاف پیر وقار کروالی، چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد، پولٹیکل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب میاں کاشف اقبال، ترجمان ٹو گورنر پنجاب راشد محمود سپرا اور تحریک انصاف کے رکن سید رحیم اختر شاہ سمیت دیگربھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا آج وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور میرے سمیت بیوروکریسی اور سب لوگ ایک پیج پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن