فیکٹری ایریا‘ 10 سالہ بچہ پتنگ اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی
لاہور (نمائندہ خصوصی) فیکٹری ایریا میں 10 سالہ بچہ پتنگ اتارتے ہوئے 11 کے وی تار سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں بری طرح جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پیر کالونی میں 10سالہ زین بجلی کی تار سے لٹکتی پتنگ اتارتے ہوئے 11 کے وی کا کرنٹ لگنے کے نتیجے میں بری طرح جھلس گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کا جسم 80فیصد تک جھلس چکا ہے۔ اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔