کشمیری نوجوان شہید،مسجد شہید،مسجد سے آزادی کے نعرے،ویڈیو وائرل
سری نگر، برسلز(کے پی آئی/ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ اشموجی کا محاصرہ کر لیا تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت نہتے شہریوں کے قتل کے خلاف برسلز میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ برسلز میں یورپی یونین ایکسٹرنل ایکشن سروس اور یورپی کمشن سمیت یورپی اداروں کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے کیا ہے ۔ شرکا نے بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے بچوں اور خواتین اور نوجوانوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ کے پی آئی کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے دھرنے کے شرکا سے اپنے خطاب میںکہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے قتل سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا میناکشی گنگولی نے امریکی نشریاتی ادارے سے لندن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی بے گناہ شہریوں کے مارے جانے کے کئی واقعات پیش آئے جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہریوں کی جانیں گئیں لیکن تحقیقات میں سکیورٹی اہلکاروں کے نام آنے کے باوجود انہیں حاصل استثنیٰ کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئے۔ محبوبہ مفتی نے زرعی قوانین کو واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ اب جموں وکشمیر میں کی گئی غلطیوں کو درست کیا جائے غیرقانونی تبدیلیوں کو واپس لیا جائے ۔ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر کی مسجد کے لاؤڈ سپیکرز سے آزادی کے نعرے گونجنے لگے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسجد کے لاؤڈ سپیکرز سے ہم لیکر رہیں گے آزادی ہے حق ہمارا آزادی کی صدا بلند ہو رہی ہیں ویڈیو کشمیری ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔