• news

بچوں کے عالمی دن پر نیشنل ہاکی  سٹیڈیم میں خوبصورت میلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاکی کا خوبصورت میلہ سجایا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ عارف سعید تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ عارف سعید اور سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن و اولمپیئن آصف باجوہ  نے ہاکی کھیل کر ایونٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پرکرکٹ سٹارز کامران اکمل، عبدالرحمن، محمدعرفان، ہاکی اولمپیئن خواجہ جنید ودیگر بھی شریک تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اس خوبصورت میلہ کو سجانے کا مقصد بچوں میں سپورٹس کی اہمیت اور اس کا شوق پیدا کرنا ہے، بچوں کی نشو ونما کیلئے سپورٹس بہت ضروری ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب انڈر17بچوں کی سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے۔کرکٹ سٹارز محمد عرفان اور عبدالرحمن نے بچوں کیساتھ ہاکی بھی کھیلی۔

ای پیپر-دی نیشن