• news

بنگلہ دیشی شائق  میدان میں گھس آیا 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکے دوسرے میچ کے دوران ایک شائق میدان میں گھس گیا ۔پاکستانی بیٹنگ جاری تھی کہ اس دوران سٹیڈیم میں ایک شائق جنگلہ پھلانگ کر میدان میں گھس گیا۔ سکیورٹی اہلکاروںنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شائق کو حراست میں لے لیا اور میدان سے باہر لے گئے۔پچ پر پہنچنے والے شائق میزبان کپتان محمود اللہ ریاض اور فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان نے روکا ‘امپائر نے بھی اپنی طرف آتے دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا ۔ سکیورٹی اہلکاروںنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شائق کو حراست میں لے لیا اور میدان سے باہر لے گئے ۔ شائق کے میدان میں گھسنے پر بنگلہ دیش کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ آخر ایک شائق سکیورٹی حصار کو توڑ کر میدان میں کیسے پہنچ گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن