بازی جیت چکے‘ اگلے الیکشن میں ڈبے خالی نہیں ہونے چاہئیں: سعد رضوی
لاہور (نیوز رپورٹر) علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے۔ ناموس شہدائے رسالت کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ پا کستان میں نیا زمانہ و نئی صبح شام پیدا ہو چکی ہے۔ آج صرف میں خراج عقیدت پیش کرنے آیا ہوں وہ بھی صرف دو جگہ ایک اپنے قا ئد کو جس نے آج ہم سب کو اس جگہ پہنچایا اور یہ راستہ دکھایا دوسرا ہماری وہ مائیں بہنیں جنہوں نے اپنے بچوں، بھائیوں اور شوہروں کو حضور کی عزت و ناموس کیلئے پیش کیا۔ خدا کی عزت کی قسم آج ہم بازی جیت گئے۔ ہماری مائیں بازی جیت گئیں، ہماری بہنیں بازی لے گئیں، سعد رضوی نے کہا کہ اب ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے اگلے الیکشن میں ڈبے خالی نہیں ہونے چاہیے۔ پر چیوں کا وزن اتنا بڑھانا ہے کہ کوئی ہاتھ اٹھا نہ سکیں، میں ان کمزوروں کو کہنا چاہتا ہوں جس کی فکر اور نظریہ کمزور ہو اس کے ہاتھ میں ایٹم بم بھی ہو تو وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ امیر تحریک لبیک پا کستان نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن سے لے کر جس نے بھی نیچے تک تحریک لبیک پاکستان کے لیے کاوشیں کی ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہدائے ناموس رسالت کانفرنس سے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، علامہ عبدالستار سعیدی، مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر محمد شفیق امینی، مفتی عمیر الظہری، علامہ غلام عباس فیضی، علامہ فا روق الحسن قادری، مفتی محمد وزیر علی، پیر سید سرور حسین شاہ سیفی و دیگر نے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ 25 مئی 2017ء کو رجسٹرڈ ہو نے والی جماعت کو چار سالوں میں اتنی پذیرائی ملے گی سوچ بھی نہیں سکتے۔ پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایسی سیاسی پارٹی یا جماعت بتائیں جو اس مقام پر کھڑی ہے۔ یہ محض اللہ اور رسول کی نظر کرم اور ہمارے کارکنان کی قربانیوں کا فیض ہے۔ علامہ عبدالستار سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ شاگردوں کو اپنے اْستادوں پر فخر ہوتا ہے مگر میں خادم حسین رضوی کا اْستاد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ شرکاء لبیک یا رسول اللہ کی صدائے بلند کرتے رہے اور من سب نبیاہ َ کے نعرے لگاتے رہے کانفرنس کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان قاضی محمود اعوان نے خصوصی شرکت کی۔