چودھری سرور‘ سراج الحق نے شجاعت حسین کی عیادت کی
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔ شجاعت حسین کی عیادت اور انکے صاحبزادے چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پوری قوم چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور کے نجی ہسپتال میں چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین سے ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اور چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔