• news

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا افسروں کو  ’’ ری لیو‘‘  کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) اعلیٰ بیورو کریسی کے آفسران کے تبادلے روٹیشن پالیسی کا حصہ ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسران کو   ’’ ری لیو‘‘  کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسران کو ریلیو کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ تبادلے روٹیشن پالیسی کے تحت قانونی طریقے سے کئے گئے۔ خط میں کہا گیا کہ افسران کی تقرری اور تعیناتی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اختیار ہے، افسران کے تبادلوں سے قبل خطوط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی کہہ چکی کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسران کی تقرری کرسکتی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نے ایک بھی خط کاجواب نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن