• news

آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 25نومبر کو پھر پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان


اسلام آباد(خبر نگار)آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے 25نومبر کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے ترجمان آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کیجانب سے چھ فیصد مارجن کی جھوٹی تسلیاں دے جارہی ہیںترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کیجانب سے مطالبات منظوری نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے ہیںترجمان ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کشمیر گلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن