ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: امریکہ
ماناما(آئی این پی ) امریکا نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرتا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا، ہم مسئلہ کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار استعمال کریں گے لیکن اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں اور ہم امریکہ کو ہر صورت محفوظ رکھیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اتحادی ممالک ہمارے ساتھ کس حد تک کھڑے ہیں، جو کچھ ہم کرسکتے ہیں اس میں وہ کتنا ساتھ دیں گے جب کہ ہمارے دوست اور دشمن اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ امریکہ جب اور جہاں چاہے فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کرسکتا ہے۔