یوکرائن کے معاملے پرامریکہ ہسٹیریا کا شکار: ترجمان روسی صدر
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان روسی صدر دمتری لسکوف نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے میں امریکہ ہسٹیریا کا شکار ہوگیا ہے۔ امریکہ روس کے یوکرائن پر حملے کے خدشے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔ اپنی افواج دوسرے ممالک میں تعینات کرنے والا امریکہ روس پر تنقید کررہا ہے۔ روس کی سرزمین پر اپنی افواج کی نقل و حرکت پر امریکہ کو تشویش ہے۔