• news

کرونا ، 4 مریض جاں بحق ، پنجاب کے بعد اسلام آباد اموات میں آگئے 

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)کرونا وائرس کے باعث 24  گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعد اسلام آباد میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک بھر میں  چوبیس گھنٹوں کے دوران  وبا سے 4 اموات ہوئیں جن میں سے ایک مریض وینٹیلیٹر پر جاں بحق ہوا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 313 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے،ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ  سے پشاور میں 19 فیصد، بہاولپور میں 13 فیصد،ملتان میں 26 فیصد اور لاہور میں 13 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کرونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 38 فیصد،گجرات میں 13 فیصد،صوابی میں 27 فیصد اور لاہور میں 13 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 19 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 949, پنجاب میں 13 ہزار 53، خیبر پی کے میں 8 ہزار 379،اسلام آباد میں 3 ہزار 855، بلوچستان میں 370،گلگت بلتستان میں 251  اور آزاد کشمیر میں 162 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 734 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں  جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 136 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 479 ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 872 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 532, بلوچستان میں 33 ہزار 434, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 406, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 467، خیبر  پی کے میں 1 لاکھ 79 ہزار 553،پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 422 اور سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 58 مریض ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 659 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 611 اموات، پنجاب میں 12 ہزار 997 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر  پی کے میں 5 ہزار 814 اموات،اسلام آباد میں کل 952 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن