• news

آئی سی سی نے شاہین آفریدی  پر جرمانہ عائد کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔شاہین آفریدی نے میچ کے دوران گیند فیلڈ کرتے ہی اسے بیٹر عفیف حسین کی جانب پھینکا تھا۔ جرمانے کیساتھ شاہین آفریدی کے ڈسپلنری پروفائل پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن