ڈی ایچ اے سوئمنگ چیمپئن شپ میں10نئے قومی ریکارڈ قائم
لاہور (سپورٹس رپورٹر)تین روزہ ڈی ایچ اے نیشنل سومینگ چیمپین شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ آخری دن مذید 10 نئے قومی ریکارڈ مختلف مردوں اور عورتوں کی کیٹیگریزمیں قائم ہوئے‘نئے ریکارڈز کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ آرمی کی ٹیم مینز اور واپڈا نے ٹیم ٹرافی جیتی۔ خواتین میں واپڈا کی جہاںآرا نبی نے اوپن کیٹیگری 400 میٹر فری سٹائل میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ مینز میں انڈر 12 کیٹیگری میں پنجاب کے محمد دایان کاشف نے 50 میٹر بٹر فلائی اور 50 میٹر بیک سٹروک میں نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ پنجاب کے آریان رحمان نے 50 میٹر فری سٹائل میں ریکارڈ منایا، انڈر 14 کیٹیگری میں سندھ کے علی مٹھا نے 50 میٹر بیک سٹروک اور 50 میٹر بٹر فلائی میں اور 50 میٹر فری سٹائل میں ریکارڈ بنایا، انڈر 16 کیٹیگری میں کے پی کے کے محمد احمد درانی نے 50 میٹر بٹرفلائی ‘ واپڈا کے دانیال غلام نبی نے 50 میٹر بریسٹ سٹروک اور سندھ کی ٹیم نے 4*100 میڈلے ریلے میں نیا قومی ریکارڈ بنایا۔مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے جیتنے والوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈئر وحید گل ستی نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ایک شیلڈ پیش کی۔خواتین اوپن کیٹیگری میں 400 میٹر فری سٹائل میں جہاں آرا نبی (واپڈا)نے گولڈ حاصل کیا اور نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ 400 میٹر انفرادی میڈلے میں بسمہ خان (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 200 میٹر بریسٹ سٹروک میں مشال عائشہ عیوب (واپڈا)نے گولڈ حاصل کیا۔ 200 میٹر بٹر فلائی میں سرینہ دیوان (سندھ)نے گولڈ حاصل کیا۔ 100 میٹر بیک سٹروک میں بسمہ خان (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا۔ 4*100 میٹر فری سٹائل ریلے میں آرمی نے گولڈ حاصل کیا۔انڈر 16کیٹیگری میں 200 میٹر بریسٹ سٹروک میں ایمان زبیر (سندھ)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 200 میٹر بٹر فلائی میں ذاریہ بٹ (سندھ)نے گولڈ حاصل کیا۔ 100 میٹر بیک سٹروک میں فاطمہ لوتیہ (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 4*100 میٹر فری سٹائل ریلے میں نیوی نے گولڈ حاصل کیا ۔انڈر 14 کیٹیگری میں 100 میٹر بیک سٹروک میں زینہ احسن (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا۔ 4*100 میٹر فری سٹائل ریلے میں واپڈانے گولڈ حاصل کیا۔انڈر 12 کیٹیگری میں 4*100 میٹر فری سٹائل ریلے میں سندھ نے گولڈ حاصل کیا ۔مینزاوپن کیٹیگری میں 400 میٹر فری سٹائل میں محمد امان صدیقی (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 50 میٹر بیک سٹروک میں حسیب طارق (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 50 میٹر بٹر فلائے میں حسیب طارق (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 50 میٹر بریسٹ سٹروک میں دانیال غلام نبی (واپڈا)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 50 میٹر فری سٹائل میں شہباز خان (آرمی)نے گولڈ حاصل کیا ۔ 4*100 میٹر میڈلے ریلے میں آرمی نے گولڈ حاصل کیا۔