• news

نئے کلب کیلئے پہلا گول کرنے  میں میسی کو 3 ماہ لگ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نامور فٹبال کلب بارسیلونا کو خیرباد کہنے کے بعد ارجنٹائن کے سپر سٹار فٹبال لیونل میسی کو نئے کلب کے لیے پہلا گول سکور کرنے میں 3 مہینے لگ گئے۔ فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کی جانب سے اپنے چھٹے میچ میں میسی نے پہلا گول کیا۔ انہوں نے نینٹیز کے خلاف میچ کے 87ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ نئے کلب پی ایس جی میں شمولیت کے بعد مقامی لیگ میں میسی کو اپنا پہلا گول اسکور کرنے کے لیے 3 ماہ لگے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن