ڈیڑھ فیصد اضافہ کے بعد بنک 7.25 فیصد منافع دیں: سٹیٹ بنک
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ شرح سود کے ساتھ سیونگ ریٹ 1.50 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ اب بنکوں پر بھی لازم ہے کہ یکم دسمبر سے سیونگ اکاؤنٹس پر 7.25 فیصد مناقع دیں۔ صارفین سوا سات فیصد سے کم منافع دینے والے بنکوں کی شکایت درج کرائیں۔ یکم جنوری سے بنکوں کے نئے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنا لازمی ہوگا۔ صارفین کیلئے بنک آنا ضروری نہیں ہے۔ دور دراز صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے۔