• news

پاکستان‘ روس کا انسداد دہشت گردی کیلئے دوطرفہ اقدامات میں توسیع پر اتفاق  


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پا کستان اور روس نے بین الاقوامی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ  اقدامات کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کی صدارت روسی فیڈریشن کے نا ئب وزیر خارجہ مسٹر اولیگ وی سیرو مو لوٹوف اور وزارت خارجہ امورکے ایڈیشنل سیکرٹری نبیل منیر نے کی۔ پا کستان اور روس نے انسداد دہشتگردی کیلئے پا ک روس جوائنٹ ورکنگ گروپ کے 9ویں اجلاس میں اہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مشترکہ مسائل پر مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن