ڈالر اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا سونا کی قیمت میں400 روپے کمی
کرا چی (آئی این پی) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں پیرکو معمولی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار بندش پر ڈالر 174.77 روپے کا رہا، انٹر بینک میں آج ڈالر کا بھائو 47 پیسے کم ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر کا کاروبار آج 2.47 روپے کی بینڈ میں ہوا، انٹر بینک میں ڈالرکی کم ترین قیمت172.60 روپے رہی جبکہ بلند ترین قیمت 175.07 روپے رہی۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو 10 پیسے کم ہو کر 176.90 روپے ہوگیا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کر رجحان پیر کو بھی برقرار رہا اور سونا 400 روپے سستا ہوا۔ سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونے کے دام 342 روپے کم ہو کر 105796 روپے ہے۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1839 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔