• news

نواز شریف،مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کی سکیم بنائی گئی:شہباز شریف


لاہور(آئی این پی ) قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر  شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے اسکیم بنائی گئی، سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آنے سے اسکیم کا پتہ چلتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو عظیم الشان اسکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا، وقت آگیا ہے غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن