پنڈی بھٹیاں:میونسپل کمیٹی کا8کروڑ 7 لاکھ روپے کا بجٹ منظور
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کا سالانہ بجٹ اکثریت سے منظور ہو گیا اپوزیشن کے اپوزیشن کے ایک کونسلر میاں تصور عباس بھٹی نے بجٹ کی منظور ی میں اکثریتی چئیرمین گروپ کی مکمل حمایت کر دی ،تفصیلات کے مطابق یہاں میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس سپیکر ہائوس عدنان اسلم کی صدارت میں ہواتلاوت حافظ نذیر احمد اور نعت رسول مقبول ارشاد احمد نے پیش کی۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی چوہدری بابر شفیق ارائیں نے خطاب میں کہا کہ بجٹ اعداد و شمار کے مطابق ہمارے پاس جو ابتدائی فنڈز تھے وہ ایک کروڑ چودہ لاکھ اکانوے ہزار روپے جبکہ متوقع آمدن آٹھ کروڑ سات لاکھ بہتر ہزار چھ سو روپے ٹوٹل، نو کروڑ بائیس لاکھ تریسٹھ ہزار روپے تنخواہوں کی مد میں، پانچ کروڑ آٹھ لاکھ تہتر ہزار پانچ سو روپے دیگر اخراجات ،دو کروڑ انیس بتالیس ہزار انچاس روپے بجلی وغیرہ کے بل میں دوکروڑ روپے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک کروڑ روپے جبکہ سال کے اختتام پر ایک کروڑ ستر ہزار تین صد بانوے روپے کا کلوزنگ پیش ہمیں جن زرائع سے آمد ن ہو گی ان میں ٹھیکہ جنرل بس سٹینڈ ،دوکانات کے کرائے،اور دیگر زرائع شامل ہیں اجلا س میں 16ارکان نے بجٹ کی حمایت کی اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک کے بعد مرحوم رانا لیاقت علی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی بجٹ کی تیاری میں ٹی ایم او اظہر مجید،ٹی اوریزولیشن ،ٹی او فنانس اور بائو غلا م حسین آفس سپریڈنٹ نے اہم کردار ادا کیا ۔