تعلیم کا معاشرے میںبڑا کردار شخصیت وکردار کو نکھارتی ہے: اسلام مغل
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) تعلیم کا معاشرے کی تعمیرمیں بہت بڑا کردار ہے تعلیم انسان کی شخصیت وکردار کو نکھارتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سکول کامونکے محمد اسلام مغل،پرنسپل نیلم عامر،پرنسپل سادھوکے کیمپس صائمہ ناز،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد باسط اسلام مغل اور محمد زین الاسلام مغل نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز سکول کامونکے و سادھوکے کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر چودھری ضیا اللہ سوہل،محمد طاہر انصاری، کونسلر لالہ شاہد یونس انصاری،کونسلر محمد طارق سیکرٹری،صدر سٹی پریس کلب و جنرل سیکرٹری کامونکے یونین آف جرنلسٹ رانا محمد ناصر،سینئر نائب صدر کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمد اویس بلال،جنرل سیکرٹری افتخار احمد سرویا اور شیخ بلال جمیل نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ دی ایجوکیٹرز سکول بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ اس کی تربیت کو اہمیت دیتا ہے جس میں طالبعلموں میں خوداعتمادی،کام کی لگن اور جستجو کا جذبہ پیدا کرنا شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اہم ترین کردارادا کرتی ہیں۔ سالانہ رزلٹ کی تقریب میں خصوصی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں سمیت سکول کے تدریسی عملہ کو شاندار کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔