تربیت کے ساتھ بچوں کی اہم نصابی سرگرمیوں میں پر بھی توجہ دی جائے: خواجہ وقار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمیں یونین کونسل خواجہ مدثر حسن اور مسلم لیگ ق کے صدر خواجہ وقار نے کہا ہے کہ طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے بلکہ ملک و قوم کے لئے کچھ کرنے کی لگن بھی شدت اختیار کرتی ہے ہمیں چاہئے کہ بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ا ہم نصابی سرگرمیوں میں پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ ہمارا مستقبل روشن رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبا کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر آزاد کشمیرچوہدری اسماعیل گجر،پیر مشتاق سلیم چشتی،سابق ڈی ایس پی سلیم بٹ،جاوید میر ایڈووکیٹ،ناصر ڈار ایڈووکیٹ،حماد رضا بوپارہ ایڈووکیٹ،سٹی موبائل ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذوالفقار،کے علاوہ طلبا اور ان کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب کے آخر میں میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا میں موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ کے علاوہ نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔