• news

اہل پنجاب کیلئے انصاف صحت کارڈ وزیر اعظم کا بیش قیمت تحفہ ہے: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انصاف صحت کارڈ ریاست مدینہ کی تکمیل کی طرف انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگا ملکی تاریخ میں پہلی بار اہل پنجاب کیلئے انصاف صحت کارڈ وزیر اعظم عمران خان کا بیش قیمت تحفہ ہے اور یکم جنوری سے پنجاب کا آئی ڈی کارڈ رکھنے والے اپنے شناختی کارڈ کو بطور صحت کارڈ کے استعمال کرتے ہوئے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں سے دس لاکھ تک صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ پیچیدہ خطرناک بیماریوں میں مقررہ حد مکمل علاج تک بھی بڑھ سکے گی تاکہ وسائل سے محروم غریب ضرورت مند افراد بغیر پیسے اور پریشانی کے بہترین طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مصائب و مشکلات کا خاتمہ پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعظم عمران خان فلاحی ریاست کے وژن کی تکمیل کیلئے انقلابی اور تاریخ ساز اقدامات کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن