طلعت شوکت منظور چیمہ کی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی طلعت شوکت منظور چیمہ کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے خصوصی مختلف امور بالخصوص وزیرآباد میں بڑھتی مہنگائی۔غیر منتخب نمائندوں کی ایما پر میونسپل کمیٹی کے وسائل میں کرپشن لوٹ مار بارے تفصیلی بات چیت ہوئی ممبر صوبائی اسمبلی سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے ضمنی الیکشن میں بہادری کے ساتھ حکومتی وسائل کا مقابلہ کرنے پر داد تحسین دی۔حمزہ شباز کا کہنا تھا کہ حکومت کے احتساب کے نعرے سے ہوا نکل گئی ،نیب نیازی گٹھ وڑ دن بدن عیاں ہو رہا ہے ۔میاں محمد نواز شریف کی گواہیاں آرہی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔انہوں نے طلعت شوکت سے کہا کہ وزیرآباد کی عوام مسلم لیگ اور میاں نواز شریف میاں شہباز شریف سے محبت کا رشتہ ہے آپ انکی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔