ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ، پی ڈی ایم چٹان کی طرح کھڑی ہے:شیخ فیاض
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ فیاض احمد اور پی پی 62 کے صدر شیخ شاہد فیاض نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی پسندیدہ ترین جماعت ہے ‘ پی ٹی آئی تمام جماعتوں سے اتحاد کرکے بھی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں روک سکتی۔ ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا طریقہ ہے پی ڈی ایم اس غیر آئینی اقدام کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی۔ حکومت نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیاہے۔ مسلم لیگ ن) عوام کی مقبول ترین جماعت ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ن لیگ ایک بار پھر اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔