ٹی ٹونٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ،قومی ٹیم سب سے آگے نکل گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ۔قومی ٹیم نے رواں سال 26 میچ کھیلے ۔جن میں سے 17 جیتے اور 6 ہارے ہیں جبکہ 3 میچ بے نتیجہ رہے۔دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ ہے جس نے 23 میچ کھیل کر 15 میچ جیتے ہیں اور 8 میں شکست ہوئی ہے۔ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے رواں سال 22 میچ کھیل کر 10 جیتے ہیں اور 12 میں اسے شکست ہوئی ہے۔