• news

پاکستا ن سائیکلنگ فیڈریشن سائیکلسٹ منامہ روانہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر کی زیر سایہ  میں بحرین منامہ میں سائیکلنگ کیمپ میں شرکت کے لئے جونیئر مرد طلال خان اورحرا مقصود تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے۔اس موقع پر معظم خان کا کہنا تھا کے ہم بحرین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ انہوں نے سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی درخواست پر دو کھلاڑیوں کو پاکستان سے شرکت کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کے اس سے قبل بھی پاکستان مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے ہر ٹرینگ کیمپ میں اپنے کھلاڑیوں کو بھجواتی رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کے دل لگا کر محنت کریں اور پاکستان کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا نام بھی روشن کریں۔اس موقع پر کرنل (ر) جہانزیب خان نیازی، شہزادہ بٹ ، امجد نواز خان اور ماہم طارق بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن