• news

پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کورئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان پاک بحریہ میں ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں، جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کاوسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی) اور ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ (DICP) شامل ہیں۔ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں سیکرٹری اور فلیگ لیفٹیننٹ چیف آف دی نیول اسٹاف، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) اور ڈائریکٹر سرفیس اسٹورز شامل ہیں۔ ایڈمرل کی غیر ملکی اسٹاف تقرریوں میں اتاشی ڈیفنس پروکیورمنٹ، UK اور اسٹاف آفیسر (لاجسٹک) سے کمانڈر ٹاسک فورس -150 کے ہیڈکوارٹرز US NAVCENT، بحرین شامل ہیں۔ اس وقت ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان کو ان کی شاندار خدمات اور عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن