• news

جوڈیشل کمشن‘ 3و کلاء کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کے عہدوں کیلئے تین ناموں کی سفارش کردی۔  دوسری جانب  سپریم کورٹ کے سابق جج سرمد جلال عثمانی کو جوڈیشل کمشن کا ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تین خالی عہدوں پر تین وکلاکے نام پر غور کیا اور متفقہ طور پر بیرسٹر ثمن رفعت امتیاز، بیرسٹر ارباب محمد طاہر اور بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان کے ناموں کی منظوری کرتے ہوئے انہیں جج بنانے کی سفارش کردی ہے۔ طریقہ کار کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوائی جائیں اور پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد ان افراد کو بطور ایڈیشنل جج اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کیا جائے گا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کو ممبر بنانے کی منظوری دی۔ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کو دو سال کیلئے جوڈیشل کمیشن کا ممبر بنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن