• news

ایم این اے انجینئر خرم دستگیر کے گھر فائرنگ کرنیوالا ملزم پشاور سے گرفتار 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) لیگی رہنماء و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کے گھر فائرنگ کرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار، ملزم کی گوجرانوالہ منتقلی کیلئے وزارت داخلہ کے ذریعے قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 11اکتوبر کو سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خاں کے گھر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور  فرار ہو گئے۔ واقعہ کا مقدمہ اگلے روز نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کر لیا گیا ۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پشاور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم پشاور پولیس کی تحویل میں ہے جس کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد آئی جی پنجاب نے بھی پشاور پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس  کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات سامنے لائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن