ڈینگی: 4اموات ، 139نئے مر یض ، مارلیٹ میں پینا ڈول نا پید
لاہور/ اسلام آباد (سٹی رپورٹر+ جنرل رپورٹر) ڈینگی لاہوریوں کی جانوں کے درپے ہوگیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے مزید 4افراد ڈینگی کے وار سے جاں بحق، صوبہ بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 139مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے 106 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 12، فیصل آباد سے 5جبکہ سرگودھا سے 4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ اور گوجرانولہ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ چنیوٹ، حافظ آباد، قصور، خوشاب، ملتان اور پاکپتن سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 23866 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,203 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 126 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1215 مریض لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 888 مریض داخل ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 324632 ان ڈور75263 آؤٹ اور مقامات کو چیک کیا 282 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔ راولپنڈی سے جنرل رپورٹر کے مطابق پنجاب بھر میں سے ابتدائی سٹیج پر نمٹنے کے لئے استعمال ہونے والی گولی ’’پیناڈول‘‘ اور ’’پیناڈول ایکسٹرا‘‘ مارکیٹ میں ناپید ہوگئیں، ہول سیل سٹاکروں نے کم از کم 20ہزار کی دیگر میڈیسن خریداری کو پیناڈول کے 1 ڈبے کے ساتھ مشروط کردیا ہے جبکہ مارکیٹ میں پیناڈول کے ڈبے کی اصل قیمت 100روپے کی بجائے 150 روپے سے زائد وصول کی جانے لگی۔ کیمسٹوں کا موقف ہے پینا ڈول ٹیبلٹ کمپنی سے نہ ملنے پر مہنگے داموں کھلی مارکیٹ سے اٹھانی پڑ رہی ہے۔