عوامی وسائل کو دیانتداری سے خرچ کرنا سب کی ذمہ داری: پرویز الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل اور اکائونٹنٹ جنرل پنجاب سید عمار نقوی نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ مالی امور، پبلک فنڈز کے درست و شفاف استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں سمیت پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں مالی مسائل کے حل کیلئے بہترین آڈٹ نظام پر بھی گفتگو کی گئی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ قومی وسائل کے درست استعمال کیلئے آڈیٹر جنرل کا ادارہ بہت اہمیت کا حامل ہے، عوامی وسائل کو دیانتداری سے خرچ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سرکاری اداروں میں باقاعدہ طورپرآڈٹ کے ذریعے کرپشن، بدانتظامی اور بے ضابطگیوں کو روکا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ساجد احمد خان بھٹی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔