• news

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور  

 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی، سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ منگل کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اوورسیز لگا دیاگیا۔ انکا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ سینیٹر ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا تاہم مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی، وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں، ایوب آفریدی نے کہا کہ اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دینگے تو کوئی اعتراض نہیں، موقع دیا قوم و ملک کی خدمت کرونگا۔

ای پیپر-دی نیشن