• news

43 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیدیا: سروے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپسوس سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو قرار دیدیا۔ 43 فیصد پاکستانی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ 14 فیصد نے بیروزگاری کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ سروے میں 12 فیصد کا خیال ہے کہ غربت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اپسوس سے سروے کے مطابق ملک سمت کو غلط سمھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔  87 فیصد پاکستانیوں نے ملک سمت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے جبکہ 13 فیصد کی رائے ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ عوام کی اکثریت نے معاشی بہتری کے دعوے بھی رد کر دیئے۔ 46 فیصد نے کہا معیشت کمزور ہے جبکہ پانچ فیصد معیشت کو مضبوط کیا۔

ای پیپر-دی نیشن