• news

اقوام متحدہ کی اپیل پر افغانستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر امداد کا ہدف مکمل 

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی اپیل پر افغانستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر امداد کا ہدف مکمل ہو گیا۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان انسانی المیے کے دہانے پر ہے۔ افغانستان کی نصف سے زائد آبادی کو سردیوں میں خوراک کی قلت کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ نے ستمبر میں عالمی ڈونرز سے فوری مدد کی اپیل کی تھی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے اس سال کے آخر تک امداد کے فنڈز دستیاب ہوں گے۔ افغان امداد کے مرکزی ڈونرز امریکہ‘ یورپی ممالک اور جاپان ہیں۔ فنڈز سے افغانستان مں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کی مدد کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن