طالبان کابینہ میں توسیع: 21 ارکان شامل
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) افغانستان کی حکومت نے اپنی عبوری کابینہ میں مزید 27 ارکان کو شامل کر لیا۔ عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تقرریاں طالبان کے رہبر اعلیٰ ملاہیبت اللہ کی ہدایت پرکی گئیں۔ مولوی شہاب الدین دلاور کو کانوں اور پٹرولیم کا قائم مقام وزیر اور ملا محمد عباس اکھنڈ کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور سے متعلق قائم مقام وزیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔