• news

ای وی ایم، انٹر نیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمشن نے 3کمیٹیاں بنا دیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن  نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر قانون سازی کے بعد ان قوانین پر عملدرآمد  کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک ووٹنگ پر ٹیکنیکل کمیٹی سیکرٹری الیکشن کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔ جس کا مینڈیٹ الیکشن پراسیس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز، اس سلسلے میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اور بیسٹ پریکٹسز کی نشاندہی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے استعمال کا طریقہ کار اور کام کے سکوپ (scope)، پالیسی، مشین  بنانے کی سٹریٹیجی اور اس کا ٹیکنکل و فنکشنل اعتبار  سے جائزہ لینا ہے۔ الیکشن کمشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام شروع کر دیا۔ ای وی ایم اور انٹر نیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کیلئے 3 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ ٹیکنیکل کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمشن کریں گے۔ کمیٹی ای وی ایم‘ اوورسیز ووٹنگ کے استعمال کا جائزہ لے گی۔ دوسری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کریں گے۔ کمیٹی ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر آنے والے اخراجات پر کام کرے گی۔ کمیٹی مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ اور اصل استعمال کیلئے مکینزم بنائے گی۔ تیسری کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل لا کریں گے۔ کمیٹی ای وی ایم کے موجودہ قوانین‘ رولز میں ترامیم کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن