• news

ابھی نندن کو ایسے کارنامے پر ملٹری ایوارڈ دیا جو ہوا ہی نہیں: کرسچن فیئر 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی شدید ناقد کرسچن فیئر نے بھی ایف 16 مار گرانے کی تردید کر دی۔ بھارت نے 27  فروری 2019ء کو پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ کرسچن فیئر نے کہا کہ پاکستانی ایف  16 طیارہ مار گرانے کے قابل اعتماد شواہد نہیں، بھارت نے ایسے کارنامے پر ابھی نندن کو ملٹری ایوارڈ دیا جو انجام ہی نہیں ہو پایا۔ میں نے راڈار سسٹم سمیت  ہر چیز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن