• news

انٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے سونا 1800 روپے تولہ سستا

لاہور (نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے پانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوگیا جس سے کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 174.30 روپے کا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 177 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوگئی جس کے بعد  ملک میں فی تولہ سونے کے دام ایک لاکھ 21 ہزار 600 روپے ہوگئے۔ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کم ہوکر  104252 روپے ہوگئی ہے جبکہ  عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 42 ڈالر کم ہوکر 1797 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن