آئندہ سال ای پا سپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی زیرصدارت اجلاس میںہوا جس میں سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا‘ ڈی جی پاسپورٹ اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای پاسپورٹ کے اجراء کو ایک اہم اقدام کے طورپر بیان کیا جا رہا ہے۔ جو موجودہ مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی سے آن لائن درخواستوں پر کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔