عمران خان نے دبئی کا عالمی سپورٹس ایوارڈ جیت لیا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دبئی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی سپورٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی سپورٹس اعزاز حاصل کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کو یہ اعزاز 1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیت کھیلوں میں ان کی شاندار خدمات پر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو 9 جنوری کو دبئی ایکسپو میں ایوارڈ دیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سپورٹس ایوارڈ کے لیے عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جہاں دبئی سپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں عمران خان کو انٹرنیشنل سپورٹس شخصیت قرار دیا گیا۔
عمران خان/ ایوارڈ