• news

باشعور اقوام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی پہچانی جاتی ہیں:ندیم کھوکھر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی موٹرے پولیس محمد ندیم کھوکھر کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں علاقہ کے تمام ٹرانسپورٹر ز  کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا۔ شرکاِ اجلاس  کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ بالخصوص لین وائیلیشن نہ کرنے اور مسافروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنے کی تاکید کی گئی اور بتایا گیا کہ باشعور اقوام ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی پہچانی جاتی ہیں۔ موٹروے پولیس کامنشور قومی  شاہراہوں پر عوام اور ٹرانسپورٹر حضرات کا خصوصی خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔مزید برآں شرکاِ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ جرمانے کے علاوہ قانون شکنی کے مرتکب عناصر کے خلاف مقدمہ درج اور روٹ پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹر حضرات نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن