حکومت کو اپوزیشن کی کرپٹ قیادت سے کوئی خطرہ نہیں: اسلم بلوچ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت سے کوئی خطرہ نہیں نہ حکومت ان کے کسی اوچھے ہتھکنڈے سے خائف ہے تین سالوں میں اپوزیشن نے موجودہ حکومت پر جتنے الزامات لگائے سبھی بے بنیاد اور جھوٹے ثابت ہوئے ، عوام ماضی کے مسترد کردہ کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں نہ ان کے کسی بہکاوے میں آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ سٹی کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ ملک کو جن اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان کا خاتمہ حکومت مرحلہ وار یقینی بنارہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو تمام دیرینہ مسائل سے چھٹکارا دلا کر دم لے گی ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے۔