• news

فشریز کے عالمی دن پرمچھلی کی افادیت ،بقا اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینار ، واک کا انعقاد

لاہور(نیوزرپورٹر)فشریز کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے مچھلی کی افادیت ، اس کی بقا اور انسانی زندگی میں اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر فشریز ایکوا کلچر پنجاب اور تقریب کے میزبان ڈاکٹر محمد عابد نے خطاب کیا۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کے علاوہ سابقہ ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب افتخار احمد قریشی، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف زولوجی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حافظ محمد طاہر، ڈائریکٹر فشریز (ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مناواں لاہور ڈاکٹر انصر محمود چٹھہ، ڈائریکٹر فشریز ایڈمن پنجاب چوہدری افتخار احمد نے خطاب کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا ورلڈ فشریز ڈے کے حوالے سے سیمنار اور واک کا اہتمام کرنے کا مقصد فشریز کی بقا اور انسانی زندگی میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن