• news
  • image

ریچ ایوری ڈور ویکسی نیشن مہم اور ہدف

ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے نام سے ظاہرہورہاہے کہ اس مہم کے دوران گھرگھر جاکر ویکسین لگائی گئی ہوگی لیکن اس سے پہلے یہ جانناقارئین کی دلچسپی کا باعث ہوگا کہ پنجاب حکومت کو کوروناوباء کے خلاف اتنی بڑی مہم چلانے کی ضرورت کیا تھی؟کیا لوگوں نے ویکسین لگوانے سے انکارکردیاتھایامعاشرہ کا بہت بڑا حصہ ویکسین کے ذریعے کوروناجیسی جان لیوا وباء سے محفوظ ہونے سے باقی رہ گیاتھا۔عوام میں کورونا وباء بارے شعوراور بچاؤ کی آگاہی پیداکرنے کیلئے حکومت پاکستان کے بہت زیادہ وسائل خرچ ہوئے کیونکہ عوام نے کوروناوائرس کو وباء ماننے سے صاف انکارکردیاتھا۔بھلا ہو وزیراعظم عمران،وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزداراور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکا جوشب وروزکی محنت کے بعد عوام میں کوروناوباء بارے شعورپیداکرنے میں ہی بلکہ اس خطرناک اور جان لیوا وباء کے خلاف موئثر اقدامات اٹھاکرکئی ہزاروں قیمتی انسانی جانیں بچانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔پنجاب میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی ریچ ایوری ڈورمہم کوکامیاب بنانے میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش نہ کیاجائے تو بہت بڑی زیادتی ہوجائے گی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب میں 25اکتوبر سے 12 نومبرتک ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم چلانے کی منظوری دے دی۔عمران سکندربلوچ اور ان کی ٹیم کی شب و روزکی محنت نے مہم کو کامیاب بنادیا۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے 25اکتوبرکو ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کا بہترین افتتاح کیا توصحت کی ٹیموں نے گھرگھرجاکرعوام کو ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران صحت کی ٹیموں کو ایک کروڑ50لاکھ سے زائدافراد کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف مقررکردیاگیا یعنی روزانہ کی بنیادپر دس لاکھ لوگوں کو ویکسینیٹ ہونا تھا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے وزیر تعلیم ڈاکٹرمرادراس کے ہمراہ گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت روڈلاہور پر بچوں کے ویکسی نیشن سنٹرکاافتتاح کردیا۔ ویکسی نیشن کی مہم کے دوران پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 50لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف مقررکیاگیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے پٹیالہ ہاؤس میں نئے ویکسی نیشن سنٹرکا افتتاح کیا۔ سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے دہلی گیٹ اندرون شہرویکسی نیشن سنٹرکاافتتاح کیا۔
ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو آن بورڈ رکھاگیا۔ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم کے دوران دینی مدارس، گرجا گھروں، تعلیمی اداروں،سپیشل ایجوکیشن کے خصوصی بچوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقات کے لاکھوں افرادکو ویکسین لگائی گئی ہے۔ 25اکتوبرسے12نومبرتک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد افرادکو کوروناوباء سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار اورصوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور تمام ہیلتھ کئیرورکرزکو شاباش دی اور ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کی منظوری بھی دی۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کو عوام میں بھرپورپذیرائی حاصل ہوئی اور عوام نے محکمہ صحت پنجاب کی کاوش کو خوب سراہا۔حکومت پنجاب نے عوام کو معیاری اور محفوظ کوروناویکسین لگائی ہے اور الحمدللہ پنجاب سب سے زیادہ آبادی کاحامل ہونے کے باوجودسب سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی کیلئے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکے بارے صرف اتناکہناچاہوں گاکہ وہ اپناسیاسی مستقبل بچانے نہیں بلکہ پنجاب کی نسلوں کیلئے خدمات سرانجام درہی ہیں۔کینسرجیسی مہلک بیماری کے باوجودپنجاب کی عوام کی خدمت کرنے والی پاکستان کی پہلی باہمت خاتون بن چکی ہیں۔مجھے تو لگتا ہے کہ اللہ پاک کی ذات نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پنجاب کی عوام کی خدمت کیلئے مختص کردیا ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدپاکستان کی رول ماڈل بن چکی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کوسراہاہے۔وفاقی کابینہ ہو یاپنجاب کی صوبائی کابینہ ہر رکن وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا معترف نظر آتا ہے۔پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کا قیام ہو یا سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کی فراہمی ہو وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پیش پیش دیکھا گیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن