انتظامیہ راج گڑھ کے مسائل حل کرے
مکرمی! راج گڑھ کا علاقہ عرصہ دراز سے طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے ، جس میں علاقے کی صفائی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سرفہرست ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے گلی نمبر 80 سمیت علاقے کے تمام سیوریج لائنوں کی صفائی کی جائے تاکہ نکاسی آب کا مسئلہ حل ہو اسی طرح راج کے پٹرول پمپ سمیت علاقے کی اکثر سڑکیں اور پختہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں۔ اعلیٰ حکام ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کروانے کے احکامات صادر کریں اس کے علاوہ رات کو سٹریٹس لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا گراف بڑھ رہا ہے لہٰذا خراب سٹریٹس لائٹس تبدیل کر کے نئی لگائی جائیں۔ (عبدالرحیم مسلم کالونی راج گڑھ لاہور)