• news

احساس پروگرام کے مسائل

مکرمی! خواتین جو 6 ماہ پہلے احساس پروگرام سے پہلی قسط 12 ہزار لے گئی تھیں بار بار دفتر احساس پروگرام کے چکر لگا رہی ہیں ان کو بتایا جاتا ہے کہ آپکے پیسے تو آئے ہوئے ہیں مگر انگوٹھا تصدیق نہیں ہو رہا۔ بار بار نادرا کے دفتر جاتی ہیں مگر بے سود ۔ کافی خواتین کو بتایا جاتا ہے کہ آپکی امداد بند ہو گئی ہے مگر وہ نہیں بتائی جاتی اس طرح خواتین جگہ جگہ دھکے کھاتی ہیں ثانیہ نشتر سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کا حل نکالا جائے یہ کمپیوٹر نظام سابقہ مینول نظام سے کافی مشکل ہے جبکہ 2008ء میں جب امداد شروع ہوئی تب ڈاکیہ بذریعہ منی آرڈر رقم ان خواتین کو دے جاتا تھا جو مستحق قرار پاتی ہیں جن کا منی آرڈر آیا ہے کوئی غیر متعلقہ خواتین ڈاکخانہ نہ آتی تھی۔ آپ تمام خواتین درج ہو چکا ہے سروے رسید اٹھائے۔ احساس پروگرام دفتر کے چکر لگا رہی ہیں جن کو کوئی بھی مطمئن نہیں کر سکتا۔ (ظہیر انجم تبسم سوشل ورکر جی پی او خوشاب)

ای پیپر-دی نیشن