• news

غیر موثر اقدامات نے حکومت کو بے نقاب کردیا : چوہدری شہباز

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ حکومت کے غیر موثر اقدامات نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور جعلی تبدیلی بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، حکمرانوں کو ن لیگ کے خلاف سازشوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے اور یہ سب کچھ مکافات عمل کے تحت کل پی ٹی آئی کو بھی بھگتنا پڑیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد اور چوہدری کامران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کا مشن ملک و قوم کی خدمت نہیں جعلی مینڈیٹ کے سہارے ملنے والے اقتدار کا تحفظ اور ایک دوسرے کو کرپشن کے مقدمات سے بچانا ہے ، حکمران اپنے حواریوں اور اتحادی جماعتوں کے کرپٹ رہنماؤں کو تحفظ دے کر بلا امتیاز احتساب کا راستہ روکے ہوئے ہیں اس کا خمیازہ انہیں جلد بھگتنا پڑے گا قوم ان سے پائی پائی کا حساب لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن